ناسا نے مریخ پر پانی کی موجودگی کا حتمی اعلان کردیا

582

اورلینڈو، فلوریڈا: روور خلائی گاڑی کی جانب سے مریخ کے Jezero crater کی دو چٹانوں کے نمونے حاصل کیے گئے اور سائنسدانوں نے اس کی جانچ پڑتال کی جسکے بعد ناسا نے حتمی اعلان کردیا ہے کہ مریخ پر پانی موجود تھا۔

ناسا نے بتایا کہ زیرِزمین پتھروں کی ساخت اور ان پر پڑے پانی کے قطروں کے نشانات سے پتہ چلتا ہے کہ جب مریخ کی سطح پر پانی ختم ہوگیا تو اس کے بعد بھی زیرِزمین پانی کافی عرصے تک موجود رہا۔

“ہم نے چٹان میں نمک کی باقیات بھی پائیں جس سے حقیقت کو مزید تقویت ملتی ہے۔

پتھروں کے نمونے ایک آتش فشاں یا آتش فشاں سے جُڑی چٹان سے حاصل کیے گئے ہیں۔

مشن کے پراجیکٹ سائنسدان کین فارلے نے کہا کہ قوی امکان ہے کہ مریخ ممکنہ طور پر رہنے کے قابل زمین تھی۔ یہ ایک بڑی بات ہے کہ پانی وہاں ایک طویل عرصے سے موجود تھا۔