رنگین پتھروں کا سب سے بڑا آرٹ، عالمی ریکارڈ قائم

487

ٹیکساس کے ایک پارک کی میں 24،459 رنگین پتھروں سے بہت بڑا آرٹ بنایا گیا جسے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

گریپ وائن پارکس اور ریکریشن ​​نے کہا کہ ‘پار پارک راک آرٹ ٹریل’ جسے مقامی باشندوں رون اولسن اور کرس پینی نے وبائی مرض سے متعلق منصوبے کے طور پر شروع کیا تھا، کو بدھ کے روز گنیز کے ایک جج نے جانچ کر نئے ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا ہے۔

24،459 رنگین پتھروں نے انگلینڈ کے ہنکلے گروپ کا بنایا ہوا ریکارڈ بھی توڑا جس نے جولائی 2019 میں 8،542 رنگین کنکریوں کا استعمال کیا تھا۔

پینی نے ڈلاس مارننگ نیوز کو بتایا ، “کورونا وبا کے دوران خوشی اور مثبتیت کو پھیلانے کے لئے ہم نے یہ پروجیکٹ شروع کیا تھا جو کہ اب غیرمعمولی چیز آرٹ بن گیا ہے۔”