انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

372

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 90 پیسے مزید مہنگا ہو کر 169 روپے کا ہوگیا۔ 26 اگست 2020 کو انٹربینک میں ڈالر 168 روپے 43 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ارپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال ڈالر کی قیمت 11 عشاریہ 46 روپے بڑھی۔