اسٹیٹ بینک کا500‘1000روپے کے انعامی بانڈز اجرا کیلیے اجازت لینے کا فیصلہ

78

سرگودھا(صباح نیوز)اسٹیٹ بینک نے یکم جنوری 2022ء سے 500 اور1000روپے والے قومی انعامی بانڈز کے اجرا پر حکومت سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق 7500 ،15000، 25000، 40 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز بند ہونے پر عوام کی دلچسپی پرائز بانڈ میں کم ہونے کے باعث اسٹیٹ بینک نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ یکم جنوری 2022 ء سے 500 اور 1000 روپے والے قومی انعامی بانڈز کے اجرا کی اجازت دے تاکہ یہ بانڈ جاری کرکے عوام کی دلچسپی انعامی بانڈز کی طرف واپس لائی جاسکے۔