۔9/11 کا چالیسواں

308

امریکی ساختہ9/11 کے20برس مکمل ہونے پر ایک جانب امریکا میں اس سانحہ کے حوالے سے یاد گار تقریبات ہوئیں اور عین اس روز طالبان نے افغان صدارتی محل پر اپنا پرچم لہرا دیا ۔ اس میں امریکیوں اور ان کے کاسہ لیس حکمرانوں اور چمچے میڈیا کے لیے عبرت ہے جو وہ کبھی نہیں لیں گے لیکن تاریخ میں رقم ہونے والا یہ باب بھی موجود ہے اور رہے گاکہ ایک جانب امریکا نے20سالہ جنگ میں پسپائی شرمندگی اور شکست کی گنتی گننے میں وقت گزارا ہے اور دوسری طرف طالبان نے اقتدار سے نکل کر نئے سرے سے جدو جہدشروع کر کے20 برس کی کامیابیوں کا حساب کتاب جمع کیا ۔ گویا ایک جانب ناکامیوں کے 20سال اور دوسری جانب کامیابیوں کے20سال کا حساب ہے اسی طرح یہ9/11 کا چالیسواں ہے اور چالیسواں بھی ایسا کہ امریکیوں کو عبرت ، شرمندگی اور خفت کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ کبھی کہتے ہیں کہ طالبان کا رویہ بہت اچھا رہا ، انخلاء میں مکمل وعدوں کی پاسداری کی گئی ہے آج کل خواتین کی تعلیم کی فکر ستائے جا رہی ہے ۔ اب طالبان کیا کرتے ہیں اس کا انحصار آنے والے وقت پر ہو گا۔ ساری دُنیا ان کی فکر چھوڑ کر پریشان حال انسانوں کی فکر کرے ۔