پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا خدشہ

198

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے دس روپے فی لیٹر اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ہے، جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قمتیوں میں اضافے کا فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرےگی۔