الیکشن کمیشن کا نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دوں گا، فواد چوہدری

179

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بحثیت ادارہ الیکشن کمیشن کی حیثیت مسلمہ ہے، لیکن شخصیات غلطیوں سے مبراء نہیں اور تنقید شخصیات کے کنڈکٹ پر ہوتی ہے ادارے پر نہیں، نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دئوں گا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میںوفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا احترام اپنی جگہ لیکن شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں، نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بحثیت ادارہ الیکشن کمیشن کی حیثیت مسلمہ ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ لیکن شخصیات غلطیوں سے مبراء نہیں اور تنقید شخصیات کے کنڈکٹ پر ہوتی ہے ادارے پر نہیں۔