سوات اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے

245

سوات اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے  ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق سوات میں زلزلے کی شدت 4.5اور گہرائی 150کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کامرکز پاکستان افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر مساجد سے اذانیں دی گئیں اور کھلے میدان میں جمع ہوکر لوگ استغفار کا ورد کرنے لگے۔