آل مائنز شہدا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

138

نیشنل لیبر فیڈریشن کوئٹہ ڈویژن کے تعاون سے پہلا آل مائنز شہدا کول مائنز لیبر کرکٹ ٹورنامنٹ انعقاد کیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا جو مختلف حادثات میں اپنا رزق حلال کمانے کے ساتھ ساتھ اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ گنوا بیٹھے تھے۔ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری اور بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی اور میزبان نیشنل لیبر فیڈریشن کوئٹہ ڈویژن کے صدر عمر حیات وتعالیٰ تھے۔ جنہوں نے فائنل میچ کے انعامات تقسیم کیے اور علاقے کے اسکول کی مرمت اور اپ گریڈ شن کے ساتھ رہائشی کالونی کے سیوریج لائن کے تعمیر کا علان بھی کیا اور ٹورنامنٹ کی کمیٹی کے لیے اس شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر نقد انعام بھی دیا۔ اس دوران ان لوگوں کی خدمات کو بھی سراہا گیا اور ایوارڈز سے نوازا گیا جنہوں نے کول مائنز لیبر کے لیے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دیں۔ ایوارڈ وصول کرنے والوں میں استاد محمد نذیر، خدائداد خان، عبدالستار تور والی، سیف اللہ محمد حسنی، نصیب اللہ اچکزئی، محمد اکرم، شمروز خان، نظام پرکانی، عمر حیات تور والی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن کوئٹہ ڈویژن، صاحبزادہ محمد نسیم، عبداللہ خلجی اور اسحاق یوسفزئی شامل تھے۔ آخر میں گورنمنٹ مڈل اسکول حبیب اللہ کول کمپنی کے ہیڈ ماسٹر صاحبزادہ نسیم اور عمر حیات تور والی نے مہمان خصوصی ملک نصیر احمد شاہوانی کو شیلڈ پیش کی۔