حکمران غیر ملکی غلام نہ بنیں‘ شمس سواتی

160

مختلف سرکاری محکموں کی پنشنرز کی کور کمیٹیوں کے صدرور کا اجلاس نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت شمس الرحمن سواتی ہوا۔ جس میں پنشنرز کو درپیش مسائل کو حل کرانے کے لیے حکمت عملی وضع کی گئی ۔ شرکاء میں امداد علی جعفری، چودھری ریاض مسعود، عبدالعزیزPtv،قاضی منشاء پوسٹل لائف انشورنس، طارق مسعود ملٹری اکاونٹس، عبدالرشید آل پاکستان پنشنر ٹرسٹ، عبدالقیوم اعوان ریلوے، فیض رسول باجوہ آرمڈ سروسز، ریاض آسی ریلویز، محمد اسلم PIA،ظفر صادق NBP،غلام نبی طاہر پاسکو۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پنجاب وسطی امین منہاس بھی موجود تھے۔ شمس الرحمن سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے عالمی اداروں کے ایجنڈے پر چلایا جارہا ہے۔ پنشنرز کی جنہوں اپنی زندگی کا بہترین وقت ملک وقوم کو دیا اب ان کے بڑھاپے کا سہارا ان سے چھینا جارہا ہے۔ قومی اداروں کو اونے پونے بیچا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا ہم ہر فورم پر ان مسائل کو نہ صرف اجاگر کریں گے بلکہ ایک عوامی تحریک برپا کریں اور پاکستان کو عالمی ساہو کاروں کے شکنجے سے آزاد کرائیں گے۔