سولھویں صدی کی پینٹنگ میں ایک اور پینٹنگ کا انکشاف

654
کھلی کھڑکی کے سامنے ، چہرہ آہستہ سے جھکا ہوا اور اپنے ہاتھوں میں ایک تحریر کو پڑھتے ہوئے، جسم پیچھے خالی دیوار کے طرف ہلکا سا جھکا ہوا۔
یہ پینٹگ مشہور ڈچ مصور ورمیر کی ہے جس نے اسے 1657 اور 1659 کے درمیان پینٹ کیا تھا۔ لیکن پچھلے ہفتے ماہرین نے اس تصویر میں استعمال ہوئے پینٹ کی تہوں کے نیچے چھپے ہوئے ایک دلکش راز سے پردہ اٹھایا ہے۔
تصویر میں خاتون کے پیچھے خالی دیوار پر ایکس رے کے ذریعے ایک اور پینٹنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
دیوار پر لگی پینٹنگ لڑکی کے ہاتھوں میں خط کے موضوع اور لڑکی کی آرزو اور خواہش کو نئے معنی دیتی ہے۔