غلط دوا یا زہر کھانے کے اثرات اور فوری امداد کے طریقے

1528

علامات:

1) ایسے شخص کے ہونٹ خشک اور زیادہ تیز زہر کی وجہ سے ہونٹوں کی رنگت نیلے پن میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

2) آنکھوں کی پتلیاں اوپر کی طرف کھنچ جاتی ہیں۔

3) چہرے کا رنگ بھی تبدیل ہوجاتا ہے۔

نیز ایسے شخص کے ارد گرد دیکھیے کوئی بوتل، ڈبیہ، ٹن یا اور کوئی ایسی چیز مل جائے کہ جس سے معلوم ہوسکے اس نے کیا چیز کھائی ہے۔

فوری امداد:

ایسے شخص کو فوراً کم از کم 3 بار دودھ پلائیں، اگر دودھ میسر نہ ہو تو پانی بھی پلاسکتے ہیں لیکن دودھ زیادہ بہتر ہے۔ اگر دودھ پلانے سے اُسے قے ہو تو زیادہ سے زیادہ دودھ پلانا چاہیے تاکہ زہر کا اثر معدے میں دودھ کے ذریعے کم ہوجائے۔

اسی طرح کوئی زہریلی گولیاں مثلاً چوہے مار دوا کھا لی ہو تو  بھی مریض پر مذکورہ بالا طریقہ اپنایا جائے۔ اس کے علاوہ ایسے مریض کو بالکل سونے نہیں دینا چہیے، اسے جگائے رکھیں۔ اگر بیہوش ہوگیا ہو تو اس کو منہ در منہ سانس دے کر اس کا سانس جاری کریں اور نبض بھی چیک کرتے رہیں تاوقتیکہ مریض ہوش میں آجائے یا ڈاکٹر پہنچ جائے۔

نوٹ: اگر کوئی سخت قسم کا ذہر یا کیمیائی پادہ پی لیا گیا ہو اور مریض کے ہونٹ اور منہ پر جلن کے نشان ہوں تو ایسے شخص کو خود الٹی نہیں کرانا چاہیے، ایسی حالت میں قے کرانے سے معدے اور آنتوں کو زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔