کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات: نتائج کا سلسلہ جاری، تحریک انصاف 58 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر

463

اسلام آباد: ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کے آج ہونے والے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف 51 وارڈ میں کامیابی حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 219 وارڈز میں سے 203 وارڈز پر آج پولنگ ہوئی، جن میں 1569 امیدوار میدان میں ہیں، 7 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں، جبکہ سات پر انتخاب ملتوی کردیا گیا۔انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔

اب تک کے 205 میں سے 172 وارڈز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے 58، آزاد امیدوار 44، مسلم لیگ ن کے 39، پیپلزپارٹی کے 13، ایم کیو ایم کے 10، جماعت اسلامی کے 5، بی اے پی کے 2، اور اے این پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔