کپڑوں پر سے شکنیں دور کرنے کا انوکھا طریقہ

964

ایک یا ایک سے زائد کپڑے استری کرنا واقعی تکلیف دہ اور کوفت کا کام ہے جس سے بہت سے لوگ اکثر دور بھاگنا چاہتے ہیں لیکن ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Ironing tips

کیا ہو اگر کوئی ایسا طریقہ مل جائے جس سے کپڑوں پر سے شکنیں بغیر استری کے صاف ہوجائیں؟

ایک خاتون نے فیس بُک پر اس کیلئے ایک آسان طریقہ شیئر کیا ہے جس میں اُس نے صرف کپڑوں کو دھویا۔

ایما لوئس کوپر نامی خوتون نے بتایا کہ میں نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو میں اس طریقے کو دیکھا تھا جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اسے آزماؤں اور اُس وقت وقت سے میری زندگی میں بہت بڑا بدلاؤ آگیا۔

ایما نے اپنے دھُلے ہوئے گیلے کپڑوں کو خشک کرنے یا ڈرائیر میں ڈالنے کے بجائے سب کو رُسی میں دھوپ میں کلپ کی مدد سے ٹنگا دیا۔

اس سے نہ صرف کپڑے خشک ہوگئے بلکہ اُن پر موجود شکنیں بھی غائب ہوگئیں۔