کیا موبائل فون کے پھٹنے کا خدشہ ہے؟

739

کراچی: اسمارٹ فون کی بیٹری ختم ہونے کے بعد اکثر صارفین چارجنگ کے دوران ہی موبائل فون استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ احتیاط کے بغیر دوران چارجنگ فون کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ دوران چارجنگ فون کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ان باتوں کا خیال ضرور رکھیں، دوران چارجنگ موبائل فون استعمال کرتے وقت غیرضروری ایپلی کیشن کو بند کردیں، صرف اور صرف ضرورت کی ایپس کو آن رکھیں۔

اس دوران موبائل میں ویڈیو کبھی نہ بنائیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ویڈیو بناتے وقت موبائل زیادہ بیٹری کو استعمال کرتا ہے اور موبائل فون کے پھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

چارجنگ کے دوران موبائل کو ہر گز اپ ڈیٹ نہ کریں کیونکہ اس سے موبائل کے پروسیسر کی رفتار میں بھی کمی ہوتی ہے اور فون خراب بھی ہوسکتا ہے جبکہ اس دوران آپ فون کال پر بات کرنے سے بھی گریز کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  اگر آپ کو فون چارجنگ کے دوران موبائل استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ آپ صرف اور صرف میسج کی حد تک استعمال کریں۔

دوسری جانب اکثر لوگ ایک موبائل فون کو دوسرے موبائل فون کے چارجر سے لگا کر چارج کرنا شروع کردیتے ہیں لیکن اس کا نقصان جان کر آپ لوگ بھی حیران رہ جائیں گے۔

دوسرے کا چارجر زیادہ ہائی پاور کا ہو اور آپ کا کم ایمپیئر کا تو اس سے موبائل کی بیٹری بھی خراب ہوسکتی ہے،  جب آپ کوئی دوسرا چارجر لگائیں گے تو وہ آپ کے موبائل فون کو محفوظ نہیں بنا پاتا اور یہی وجہ ہے کہ آپ کا فون جلدی خراب ہوجاتا ہے۔