فیصل ایدھی اور ایڈیشنل آئی جی سندھ کاایف پی سی سی آئی کا دورہ

385
نائب صدورایف پی سی سی آئی حنیف لاکھانی اور ناصر خان ایڈیشنل آئی جی سندھ ڈاکٹر امیر احمد شیخ کو شیلڈپیش کر رہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی پی سندھ پو لیس آپریشنز، ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے فیڈریشن ہاؤس، کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر، آفس بیئررز اور ایف پی سی سی آئی کی اعلیٰ قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ اس ہائی پروفائل وفد میں عمران یعقوب منہاس، ایڈیشنل آئی جی پی کراچی ،جاوید اکبر ریاض، ڈی آئی جی ساؤتھ اور اقبال دارا، ڈی آئی جی ٹریفک بھی شامل تھے۔ فیصل عبدالستار ایدھی، چیئرمین ایدھی فاؤنڈیشن گیسٹ آف آرنر تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے سامعین کو آگاہ کیا کہ ایدھی فاؤنڈیشن ٹریفک اور شہری ذمہ داریوں سے متعلق تربیتی اسکول قائم کر رہی ہے تاکہ قیمتی جانیں بچائی جا سکیں اور امن و امان کے مسائل میں بھی آگاہی پیدا کی جا سکے۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی حنیف لاکھانی نے کہا کہ کاروباری برادری پولیس فورس کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے اور ان کے ساتھ بہتر راوبط چاہتی ہے تاکہ سرمایہ کاری کے ماحول کو فروغ دیا جائے اور سرمایہ کاروں کو صوبے میں مزید سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی ناصر خان نے کہا کہ وہ پولیس فورس کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے آگاہ ہیں۔ لیکن کاروباری برادری کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔