بچھو کے ڈنک کا علاج

3145

اگر بچھو کسی کو ڈنک مارلے تو تھوڑا نوشادر اور چونا برابر وزن لے کر پانی میں ملاکر سنگھانے اور لگانے سے فوراً آرام آجاتا ہے۔

بچھو کے کاٹنے سے جہاں تک درد ہو، بیروزے کا تیل اچھی طرح مل دیں تو آرام آجاتا ہے اور اگر کاٹنے کے بعد فوراً بیروزے کا تیل مل دیا جائے تو بچھو کا زہر فوراً زائل ہوجاتا ہے اور تکلیف ختم ہوجاتی ہے۔

نیز مٹی کا تیل، کافور اور روغن تارپین لگانا بھی مفید ہے۔

بچھو سے بچاؤ: مولی کا پانی نکال کر اگر بچھو پر ڈال دیں تو وہ بھاگے گا، تڑپے گا اور مرجائے گا۔ اور اگر مولی کے قتلے کاٹ کر بچھو کے رہنے کے سوراخ میں دال دیے جائیں اور سوراخ کے اوپر بھی رکھ دیے جائیں تو وہ باہر نہیں نکل سکتے اور مولی کی بو سے اندر ہی مرجاتے ہیں۔