مسلسل 8 گھنٹے تک جسمانی تکلیف برداشت کرنے کا عالمی ریکارڈ

658

ایک آسٹریلوی ایتھلیٹ نے اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا جب اس 9 گھنٹے ، 30 منٹ ، 1 سیکنڈ تک اپنے ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں پر اپنے آپ کو ہوا میں اٹھائے رکھا۔

ڈینیئل اسکالی نے فروری 2020 میں امریکہ کے جارج ہڈ کے 8 گھنٹے ، 15 منٹ ، 15 سیکنڈ کے ریکارڈ کو توڑنا تھا۔

سکالی نے کہا کہ اس کی یہ کامیابی درد کو غیر معمولی حد تک برداشت کرنے کی وجہ سے ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک دائمی درد کی بیماری ہے جو اس وقت پیدا ہوئی جب ان کا 12 سال کی عمر میں اپنا بائیں بازو ٹوٹ گیا۔

اسکالی نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا ، “اس بیماری کی وجہ سے نرم لمس ، حرکت ، ہوا ، پانی جیسی چیز تک سے مجھے کبھی کبھی تکلیف ہوتی ہے۔”

ایتھلیٹ نے ریکارڈ بناتے وقت درد سے نمٹنے کیلئے اپنے متاثرہ بازو پر کمپریشن آستین پہنی تھی۔ انہوں نے کہا ، “ظاہر ہے کہ کہنی اور بازو پر مسلسل دباؤ ڈالنے سے میرے کندھوں کو شدید نقصان پہنچتا۔ یہ سر سے پاؤں تک مسلسل درد کا تجربہ تھا۔ میرے پاؤں بے حس تھے۔ میرے گھٹنے جل رہے تھے۔ میری رانیں جل رہی تھیں۔ میرے بائیں بازو کو ایسا لگا جیسے آگ لگ گئی ہے۔ لیکن آخر میں کامیاب ہوگیا۔”