تاریخ کے مایہ ناز مصور مائیکل انجیلو کے قد سے متعلق حیران کُن انکشاف

1018

تاریخ کے گنے چنے مایہ ناز مصوروں میں سے ایک اور اطالوی مجسمہ ساز مائیکل اینجیلو جنہیں کتابوں، تصاویر اور مجسموں کے ذریعے بڑا دکھایا جاتا ہے حالیہ انکشاف میں ان کا قد چھوٹا نکلا۔

سسلی میں فرانزک اینتھروپولوجی ، پیلیو پیتھالوجی ، بائیو آرکیالوجی (ایف اے بی اے پی) ریسرچ سنٹر کے ماہرین نے مائیکل اینجیلو کے جوتے کا مطالعہ کیا جو وہ پہنتے تھے۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے ماہرین نے جوتے کا معائنہ کرکے ان کے قد کا اندازہ لگایا۔

ماہرین نے پایا کہ ڈیوڈ کا مجسمہ اور سیسٹین چیپل کی پینٹنگ کا آرٹسٹ 5 فٹ 3 انچ سے زیادہ نہیں تھا۔ یہ مطالعہ ایف اے بی اے پی ریسرچ سنٹر کی ماہر امراض پادری فرانسسکو گالسی اور فرانزک ماہر بشریات الینا واروٹو نے کیا۔

مارہین کی اس جوڑی نے مائیکل اینجیلو کے چمڑے کے جوتوں کا ایک جوڑا اور چمڑے کی ایک چپل کا مطالعہ کیا۔ ( جوڑی کی ایک چپل 14 جنوری 1873 کو کاسا بونارروٹی میوزیم سے چوری ہوگئی تھی۔)