میکسیکو میں زلزلے کے شدید جھٹکے‘ شہری ہلاک

247
میکسیکو: زلزلے کے باعث ستون گرنے سے شوروم میں کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کے جنوب مشرقی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ منگل کی شب آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز سیاحتی مقام اکاپلکو کے پاس تھا، تاہم وہاں سے تقریباً 225 کلو میٹر دور میکسیکو سٹی میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ان علاقوں میں عمارتیں لرز گئیں۔ اس دوران ایک اسپتال سمیت کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔