ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات خطرے کی گھنٹی ہیں‘ امریکی صدر

245
نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق انتباہ دے رہے ہیں

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے شمالی مشرقی علاقوں میں تباہ کن سیلاب کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے سخت الفاظ میں ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے خبردار کیا ہے۔ خبرساں اداروں کے مطابق صدر بائیڈن نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تیزی سے بڑھتے اثرات ریڈ الرٹ کے مساوی ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اور دنیا خطرے میں ہے اور یہ کوئی مبالغہ نہیں، بلکہ ایک حقیقت ہے۔ بائیڈن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان تباہ کاریوں کو مزید سنگین ہونے سے قبل ہی روکنا ہوگا۔