یورپی یونین کا طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر ردعمل

485

یورپی یونین نے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی حکومت جامع اور تمام لسانی و مذہبی گروہوں کی نمائندہ نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے اعلان کردہ عبوری حکومت میں شامل ناموں پر غور کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچیں ہیں کہ نئی افغان حکومت کی تشکیل جامع اور نمائندہ حکومت نہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان کے بعد چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نےطالبان کی عبوری حکومت کے قیام کی تعریف کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔