اقوام متحدہ کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے پر زور

263
میونخ: ماحولیاتی کارکن آلودگی میں اضافے کے باعث سرمایہ دارانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں

روٹرڈیم (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ جے محمد نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔ ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں یہ اجلاس گلوبل سینٹر آن اڈپٹیشن میں منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے 50 سے زائد وزرا، موسمیاتی تبدیلی سے تعلق رکھنے والے اداروں اور ترقیاتی بینکوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ نئے حالات سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت کو اہمیت کا حامل قرار دیا جائے۔