عہدے کی مدت 2 سال کرانے کی کوشش نا قابل قبول ہے

68

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری(کاٹی) اورپاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین گلزارفیروز نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر ناصرحیات مگوں کی جانب سے ایف پی سی سی آئی میں اپنے عہدے کی مدت 2 سال کرانے کی کوششوں کو فیڈریشن کے مستقبل کے لیے بھیانک قراردیا ہے۔گلزار فیروز نے کہا کہ 2020 سے فیڈریشن چیمبر آف کامرس غیر متعلقہ لوگوں کی آماجگاہ بناہوا ہے، دوسال سے فیڈریشن کے موجودہ عہدیداران حکومت سے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے میں ناکام ہے، فیڈریشن کے معاملات میں غیرقانونی کوششیں پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہی ہیں اور اب فیڈریشن کی صدارت پر قابض شخص صدارتی عہدے کی مدت2 سال کرانے کے لیے سرگرم ہے۔