فیٹف اہداف میں پاکستان کی ایک اور کامیابی

290

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف میں  پاکستان نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی۔

اقوام متحدہ کے کالعدم افراد کی فہرست تمام اسٹیٹ ایجنٹس کو جاری کر دی گئی ہے 99 صفحات کی فہرست میں 3676 کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں کے نام شامل ہیں۔

کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں کے نام، شناختی کارڈ نمبر اور دیگر معلومات درج ہیں۔ فہرست میں پنجاب سے 2085 کالعدم افراد کے نام شامل ہیں۔

فہرست میں خیبرپختونخوا 906 اور سندھ سے 391 کالعدم تنظیموں کے کارکن شامل ہیں۔ بلوچستان 191، اسلام آباد کے 25 افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں گلگت بلتستان کے 37 کالعدم تنظیموں کے افراد شامل ہیں جب کہ کالعدم تنظیموں کے 41 افراد آزاد کشمیر سے شامل کیے گئے ہیں۔