کے الیکٹرک لیبر یونین سی بی اے کے صدر عثمان بلوچ انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ مسجد بہار مدینہ ابراہیم حیدری کورنگی میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال ،کے الیکٹرک لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری حاجی حنیف ،ڈپٹی چیئرمین محمد متین ساکرانی ،نائب صدر لالہ حنیف ،آرگنائزنگ سیکرٹری عثمان بلوچ جونیئر،ایگزیکٹو ممبر کامران اقبال اعوان کے علاوہ بڑی تعداد میں کے الیکٹرک کے محنت کشوں اور ٹریڈ یونینز رہنمائوں نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم کو ابراہیم حیدری قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی، سندھ کے صدر سید نظام الدین شاہ ،کراچی کے صدر خالد خان ، جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال اور اخوت گروپ کے رہنما زمرد اعوان نے عثمان بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کیانہوں نے کہا کہ عثمان بلوچ کی ٹریڈ یونینز جدوجہد کو بھرپور طریقے سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بلوچ نے پوری زندگی کے الیکٹرک کے محنت کشوں کی جدوجہد کے حصول کے لیے صرف کی ان کے انتقال سے کے الیکٹرک کے محنت کش ایک ہر دلعزیز اور مخلص مزدور رہنما سے محروم ہوگئے ہیں۔





