شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثے ضبط کرنے کی کارروائی شروع

396

لاہور:  قومی احتساب بیورو (نیب) نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثے تحویل میں لینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطبق نیب نے رابعہ عمران اور علی عمران کے اثاثوں کو ضبط کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے متعلقہ اتھارٹیز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے ایکسائز، کوآپریٹو، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی سمیت دیگر اداروں کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں جس میں علی عمران اور رابعہ عمران کے نام پر موجود ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھی خط لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ علی عمران اور رابعہ عمران کے نام پر موجود پلاٹس، رہائشی مکانات اور کمرشل پراپرٹی کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق نیب تمام اثاثہ جات کی فہرست مکمل ہونے پر قبضے کی کارروائی کرے گا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے کیس میں ملزمان کی مسلسل غیر حاضری پر انہیں مفرور ملز قرار دیتے ہوئے اثاثہ جات قبضے میں لینے کی ہدایات کی تھیں۔