فوج کشمیر کاز اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی، آرمی چیف

556

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی ظلم و جبر پر بات چیت ہوئی جبکہ لائن آف کنٹرول کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی، سیدعلی گیلانی نے کشمیریوں کے لیے زندگی بھر جدوجہد جاری رکھی۔

آرمی چیف نے عبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کشمیر کے استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔