امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی عمارت سے طیارہ ٹکرا کر تباہ، 4 افراد ہلاک

334

امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چھوٹے طیارے نے امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور 10 منٹ بعد عمارت سے ٹکرا کر کریش ہوگیا۔

مقامی پولیس کے مطابق طیارہ جس عمارت سے ٹکرایا وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہے، حادثے کے وقت عمارت میں سو سے زائد افراد موجود تھے، حادثے میں ہونے والے نقصان کا تعین کیا جا رہا ہے۔

وفاقی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ طیارے میں اڑان بھرنے کے بعد کچھ فنی خرابی ہوئی جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ طیارے میں 2 پائلیٹ اور 2 مسافر سوار تھے جو ہلاک ہوگئے۔