سعودی عرب میں اندرون ملک سفر کیلیے نئی شرط عائد

276

سعودی عرب میں اندرون ملک پروازوں کے لیے کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لازمی قرار دے دی گئیں۔

سعودی عرب کی قومی ایئرلائن کے مطابق یکم سمتبر سے اندرون پرواز میں مسافروں کے لیے کورونا ویکسین کی ‏دوخوراکیں لازمی ہیں۔

البتہ 12 سال سے کم بچوں کو اس شرط سے استثنیٰ حاصل ہے اور وہ افراد جنہیں وزارت صحت کی جانب سے ‏ویکسینیشن کے حوالے استثنیٰ قرار دیا ہے۔

ایئرلائن نے مسافروں سے ہدایت کی ہے کہ سفر سے پہلے ویکسین کی دوخوراکیں لازمی لگوائیں اور ٹکٹ بک ‏کرتے ہوئے اس بات کو مدنظر رکھیں کہ توکلنا ایپ پر ان کا صحت اور ویکسینیشن سے متعلق کیا اسٹیٹس ہے۔

سعودی عرن میں تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے طلبا، اساتذہ اور عملے کی ویکسینیشن لازمی ‏قرار دیے جانے کے ‏‏بعد ویکسین لگوانے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

اکتوبر تک اجتماعی قوت مدافعت یعنی 70 فیصد ویکسینیٹڈ آبادی کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ 12 سے 18 سال تک کے طلبہ ویکسینیشن مراکز پر پہنچ کر پہلی ‏‏خوراک حاصل کر ‏‏سکتے ہیں ان کی تاریخیں پہلے سے بکُ کی جاچکی ہیں۔

اس کے حوالے توکلنا یا صحتی ایپ کے ذریعے بھی ویکسینیشن کی تفصیلات اور تاریخ کی ‏‏معلومات حاصل کی ‏‏جاسکتی ہیں۔