پچھلے ادوار میں موٹر ویز سے ملک کو فائدہ نہیں ہوا، وزیر اعظم

374

سیالکوٹ: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پچھلے ادوار میں موٹرویز بنانے سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔

سیالکوٹ میں کھاریاں موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے اہم منصو بہ ہے، ملک میں سیاحت کا شعبہ بڑا اور اہم ہے، موٹرویزے سے سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ  حاصل ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم ان موٹرویز سے کس طر ح آمدنی حاصل کر سکتے ہیں، جو کہتے تھے ہم نے سڑکیں بنائیں انہوں نے سڑکوں کے نام پر ووٹ لیے،  ہم نے سڑکوں کے کمیشن سے لندن میں فلیٹس نہیں بنائے، سڑکوں کا جال بچھا کر ملک میں سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، حکومت سیاحت اور صنعت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملکی آمدنی میں اضافہ نہیں ہوگا تو ہم قرضے نہیں اتار سکتے، ڈالرز بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس علاقےمیں ہم بڑےپیمانےپرصنعتیں لگاسکتےہیں، صنعتوں کو سہولتیں دیئے بغیر ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہوسکتا، ہمیں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے لیے آسانیاں  پیدا کرنی ہیں، صنعتوں کے بغیر  ملکی ترقی کی رفتار  سست رہتی ہے، ملک میں صنعتوں کی ضرورت ہے۔