قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کورونا کا شکار، طبیعت ناساز، ملٹری اسپتال منتقل

592

اسلام آباد: قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ کئی روز سے کورونا کا شکار ہیں، انہیں طبیعت ناساز ہونے پر ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت ناساز ہے، انہیں ملٹری اسپتال کے کورونا وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو کے آر ایل اسپتال میں داخل کروایا گیا، تاہم بعد ازاں طبیعت ناساز ہونے پر انہیں 28 اگست کو ملٹری اسپتال کے کورونا وارڈ منتقل کردیا گیا۔