چین کی کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں کی مذمت، سفارت خانہ کھلا رکھنے کا اعلان

163

بیجنگ: چین نے افغانستان کے کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے اور افغانستان کودوبارہ دہشت گردی کا منبع بننے سے روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زہاولی جیان نے کہاکہ دھماکوں میں کسی چینی شہری کو نقصان پہنچنےکی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہیں اور کابل میں اپنے شہریوں کو سکیورٹی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے متعلقہ فریقین سے بھی چینی اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے سربراہ نے چین کویقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کسی فوج کو بھی چین کو نقصان پہنچانے کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔