کابل: برطانوی سفارتخانے میں ترک شدہ دستاویزات کا بھانڈا پھوٹ گیا

434

برطانیہ کے دفاعی سربراہ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ سیکورٹی کی اس غلطی کی تہہ تک پہنچیں گے جس میں کابل میں ترک شدہ برطانوی سفارت خانے میں افغانی عملے اور ملازمت کے درخواست دہندگان سے متعلق دستاویزات غیر محفوظ پڑی ہیں۔

ٹائمز آف لندن کے رپورٹر انتھونی لوئیڈ نے کہا کہ اس نے طالبان کے سیکورٹی عملے کے ساتھ کابل میں برطانوی سفارت خانے کی خالی عمارت کا دورہ کیا تو اسے حساس دستاویزات زمین پر بکھری پڑی نظر آئیں جسے سفارتکار افراتفری میں چھوڑ گئے ہیں۔

وزیر دفاع بین والیس نے اعتراف کیا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا کہ دستاویزات کو غیر محفوظ چھوڑ کر آگئے۔ ہم اس کی وجہ تلاش کریں گے اور اس کی تہہ تک پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ ہزاروں افغانی جنہوں نے مغربی افواج کے ساتھ کام کیا تھا اب طالبان سے خوف کے مارے افغانستان سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔