کابل : طالبان کی دھماکوں کی مذمت،حادثے کا ذمہ دار امریکا قرار

627

کابل:طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا،دھماکے ایسے علاقے میں ہوئے جس کی سیکیورٹی امریکی افواج کے ذمہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان طالبان نے کہا کہ طالبان اپنے لوگوں کی سیکیورٹی پر توجہ دے رہی ہے،امارت اسلامیہ کی امن وامان کی صورتحال پر کڑی نظر ہے،شرپسند عناصر کی روک تھام آہنی ہاتھوں سے کی جائے گی۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ  افغانستان کا امن تباہ کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے ہروقت تیار ہیں، امریکی فوجی فورسز  نے افغانستان کے امن کو تباہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، شر پھیلانے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔