طالبان کا صحافیوں کو سہولیات دینے کا اعلان

246

طالبان نے حکومت بنانے کے بعد صحافیوں کو سہولیات دینے کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد سے عالمی میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے ملاقات کی اور سوالات کیے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ صحافیوں کے مسائل بھی سنے۔ساتھیوں میں عبدالقہار بلخی،سردار شکیب اور مولوی سعدالدین شامل تھے۔

صحافیوں سے گفتگو میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ میڈیا کو افغانستان میں کام کرنے کی مکمل اجازت ہے جب حکومت بن جائے گی تو صحافیوں کو نقل و حرکت کی سہولت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال ابھی واضح نہیں ہے آپ محتاط ہوکر فلم بندی کریں  صحافیوں کی سہولت کے لیے 3 رکن کمیٹی بھی تشکیل دے رہے ہیں۔

انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ میڈیا افغانستان کی اصل تصویر دنیا کو دکھائیں 10 دن پہلے کی سیکورٹی صورتحال کا آج سے موازنہ بھی کریں۔