بلاول کاسندھی مسلم سوسائٹی میں زیر تعمیر برساتی نالے کا دورہ

155
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کا گلشن ظفر سندھی مسلم سوسائٹی میں زیر تعمیر برساتی نالے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کے ڈی اے کے چیف انجینئر خالد مسرور نے برساتی نالہ کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ برساتی نالہ سندھ حکومت کے Annual Development Programme کے تحت سندھی مسلم سوسائٹی میں تعمیر کیا جارہا ہے جو شارع قائدین سے شروع ہوکر محمود آباد نالہ سے منسلک کیا جائے گا، برساتی نالہ کی تعمیر وقت مقررہ پر مکمل کرنے کے لیے کے ڈی اے کے ماہر انجینئر کی زیر نگرانی کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال مون سون بارشوں کے دوران سندھی مسلم سوسائٹی زیر آب آگئی تھی جس کے باعث شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا، برساتی نالے کی تعمیر سے سندھی مسلم سوسائٹی میں بارشوں سمیت سیوریج کے مسائل کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔