پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کورونا کا شکار ہوگئے

122

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،جس کے بعد مصباح الحق  10 روز تک جمیکا میں قرنطینہ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ مصباح الحق قومی اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ لاہور واپس نہیں آئیں گے،کیریبین میں موجود قومی اسکواڈ کی وطن واپسی سے قبل دو مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی تھی ، جس  کے بعد مصباح الحق کے کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ٹیسٹنگ کے نتائج میں صرف مصباح الحق  کے دونوں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس مثبت آئی، ٹیسٹ مثبت ہونے کے باوجود مصباح الحق میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔