‘بیٹنگ کی طرح باؤلنگ میں بھی پارٹنرشپ کی ضرورت ہوتی ہے’

406

تباہ کن بولنگ سے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑانے والے شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہتا ہوں بیٹنگ کی طرح باؤلنگ میں بھی پارٹنرشپ کی ضرورت ہوتی ہے۔

چوتھے دن کھیل کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ  ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں جلد آؤٹ کرنے میں ہر کھلاڑی نے بھرپور حصہ ڈالا،آج میچ کا آخری مگر اہم دن ہے کوشش ہوگی ویسٹ انڈیز کو مکمل آؤٹ کرکے سیریز برابر کریں۔

انہوں نے کہا کہ میچ جیتنے کے لیے ہمیں اچھی اور نپی تلی باؤلنگ کرنی ہوگی ہمیشہ کہتا ہوں بیٹنگ کی طرح باؤلنگ میں بھی پارٹنرشپ کی ضرورت ہوتی ہے پہلی اننگز میں محمد عباس، فہیم اشرف اور حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کی جب کہ دوسرے اینڈ سے عمدہ باؤلنگ نے حریف ٹیم پر دباؤ ڈالے رکھا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ کسی بھی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا فخر کی بات ہوتی ہے ٹیسٹ کرکٹ میں آج اپنی بہترین باؤلنگ اپنے اہلخانہ کے نام کرتا ہوں۔