وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

287

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج)منگل کو طلب کرلیا،37ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت منگل کو کابینہ اجلاس ہوگا جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی، پینل سرچارج کے خاتمے کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ کابینہ اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹر ای 11 کے مسائل کے حل کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ چیف ماہر شماریات کی تعیناتی کی منظوری اور کابینہ انڈس واٹر کمشنر کا اضافی چارج سے متعلق فیصلہ کرے گی۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ اوگرا کے ممبر فنانس کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔