کابل میں حجاب اور پگڑی کی فروخت میں اضافہ

698

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں طالبان کے قبضے کے بعد خواتین کے حجاب اور پگڑی کی فروخت اور قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے کابل پر کنٹرول کے بعد خواتین کے حجاب لینے یا کسی اور قسم کی پابندی عائد نہیں کی تاہم اس کے باوجود حجاب کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ۔

کابل کے مقامی تاجروں  کا کہنا تھا کہ طالبان کی واپسی سے قبل دن میں 4 سے 5 حجاب فروخت ہوتے تھے لیکن روزانہ کی بنیاد پر 20 حجاب فروخت ہونے لگے ہیں۔

دکانداروں نے کہا کہ پہلے حجاب ایک ہزار افغانی روپوں میں فروخت ہوتا تھا لیکن اب اس کی قیمت 1200 افغانی روپے ہوگئی ۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد قندھارسمیت دیگر علاقوں  میں مارکیٹیں کھل گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ  طالبان مجاہدین نے حاجی محمد ادریس کو افغانستان کے سرکاری بینک کا قائم مقام گورنر تعینات کردیا ہےجبکہ عزیز اللہ فاضلی کو افغانستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کیا ہے۔