لاہور میں ٹریفک وارڈنز نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

265

لاہور میں ٹریفک وارڈنز نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اغوا کار کو پکڑ لیا۔  

پولیس کے مطابق کالج روڈ پر پٹرولنگ آفیسر نے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو زبردستی بچے کو لے جاتے دیکھا، پٹرولنگ آفیسر نے مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکا، آفیسر کو دیکھتے ہی بچے نے چیخنا چلانا شروع کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے موٹر سائیکل اور بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم آفسر نے اسے پکڑ لیا اور بچے اور موٹر سائیکل سوار کو ٹاؤن شپ پولیس کے حوالے کر دیا۔

14 سالہ بچے نے پولیس کو بتایا کہ مجھے موٹر سائیکل سوار زبردستی اپنے ساتھ کہیں لے جا رہا تھا۔