کُہنی اچانک کسی چیز سے ٹکرانے پر کرنٹ کیوں لگتا ہے؟

709

جب ہماری کہنی اچانک کسی چیز سے ٹکرا جائے تو ہمیں کرنٹ جیسا کیوں محسوس ہوتا ہے اور پھر تھوڑی دیر بعد خود بخود کیوں ختم ہوجاتا ہے؟

اس کا جواب یہ ہے کہ یہ کرنٹ جیسا احساس ایک رگ کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ ہماری گردن سے شروع ہوکر ہمارے بازوؤں سے ہوتی ہوئی ہمارے ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی اور اس کے ساتھ جڑی انگلی (ring finger) تک جاتی ہے۔ اس رگ کو Ulnar nerve کہتے ہیں۔

اصل میں جس وقت ہماری کہنی اچانک کسی چیز سے ٹکراتی ہے تو درحقیقت زور ہماری اسے رگ پر پڑتا ہے جس سے یہ دب جاتی ہے۔

دباؤ کی وجہ سے اس رگ کے دبنے سے عارضی طور پر ہمارے دماغ سے اس رگ کے رابطے میں رکاوٹ آنے لگتی ہے جو کہ ہمیں کرنٹ کی صورت میں محسوس ہوتا ہے۔

جیسے ہی دباؤ ختم ہوجاتا ہے، اس رگ کا دماغ کے ساتھ رابطہ بھی بحال ہوجاتا ہے، اور پھر رفتا رفتا کرنٹ کا یہ احساس بھی ختم ہونے لگتا ہے۔