اشرف غنی کے بھائی نے طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا

1115

کابل: سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی نیوز ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حشمت غنی نے کہا کہ افغانستان کے لیے امن کی اشد ضرورت ہے، طالبان امن اور تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، طالبان امن اور تحفظ دیں، اہم ان کی مدد کریں گے، افغانستان میں امن لانا طالبان کی طاقت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امر اللہ صالح کو بتا دیا ہے گھر پر رہے یا کہیں اور چلا جائے، امر اللہ صالح ٹھگ ہے۔ حشمت غنی نے کہا کہ احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود طالبان سے امن معاہدے پر راضی ہیں۔