سراج الحق سندھ کے 2 روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

347

کراچی(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آج سندھ کے 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ صوبائی اعلامیے کے مطابق وہ آج ٹنڈو الہیاراور میرپورخاص میں جماعت اسلامی کے 80ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسوں سے خطاب اور دیگر دعوتی و تنظیمی امور کا جائزہ لیں گے جبکہ اتوار کو کراچی میںعید گاہ گراو¿نڈ ناظم آباد میں سابق امیر سید منور حسن کی یاد میں منعقدہ جلسے سے خطاب کریں گے۔ دریں اثناامیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے حیدرآباد،ٹنڈو الہیار، جھڈو اور میرپورخاص کا دورہ اور ذمے داران کے اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے دورے کے انتظامات کا جائزہ اور کارکنان کو ہدایات دیں۔ صوبائی نائب قیم محمد افضال آرائیں ، حاجی نور الٰہی مغل، دیدار بہرانی، عبدالوحید کےکے یوتھ و برادر تنظیمات کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔