افغانستان کیخلاف اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ

257

افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے کپتان بابراعظم سمیت اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف نوجوان اور نئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا جائےگا۔ کپتان بابراعظم، محمد رضوان، صہیب مقصود، شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا جائے گا۔

کپتان شاداب خان کو دیے جانے کا امکان ہے۔ سیریز کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز مکمل ہونے کے بعد اسکواڈ کا اعلان متوقع ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے دارالحکومت کابل میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔افغان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے قبضے کے بعد افغان قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تربیتی کیمپ کی تصاویر پوسٹ کردیں۔

افغان کرکٹ ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں پاکستان کے خلاف سیریز کیلیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے جس میں کئی کھلاڑی شریک ہیں۔دوسری جانب افغان بورڈ نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کی تصدیق کردی ہے جبکہ یہ سیریز سری لنکا میں کھیلے جائے گی۔