طالبان کو افغانستان کی بہتری کیلیے کام کرنا چاہیے تاکہ سب انہیں قبول کریں، وزیر خارجہ

375

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ طالبان کو افغانستان کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ سب انہیں قبول کریں۔

افغانستان کی صورتحال پر اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم افغانستان کی بہتری میں دلچسپی رکھتے ہیں، دنیا دیکھنا چاہتی ہے طالبان جو کہہ رہیں ہیں اس پر عمل کر رہے ہیں، دوسرے فریق کو بھی افغانستان کے مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے افغان وفد کی بھی ملاقات ہوئی، افغانستان سے پُرامن انخلا چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اپنی ذات سے ہٹ کر افغانستان کے بارے میں سوچنا چاہیے، افغانستان کی بدلتی صورتحال پر سب کی نظر ہے، کوئی بھی افغانستان میں خونریزی نہیں چاہتا، ہم افغانستان میں امن و استحکا م کے خواہاں ہیں۔