طالبان رہنما انس حقانی کی گلبدین حکمت یارسمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں

888

کابل: طالبان رہنما انس حقانی نے وفد کے ہمراہ  سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار، افغانستان کی قومی مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور سابق صدر حامد کرزئی سے حکومتی نظام کو مضبوط کرنے کیلیے ملاقاتیں کیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان نے پہلی بار ملک کی سیاسی قیادت  کو بہتر کرنے کے لیے مشاور کا سلسلہ جاری کردیا ہے، ملاقاتوں میں افغانستان کی موجود صورت حال اور عبوی حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ کابل پر طالبان نے مکمل کنٹرول کرنے کے بعد عالمی سطح پر رابطے شروع کردیےہیں، گذشتہ روز بھی طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے یقین دہانی کرائی کہ طالبان نے سربراہ کے حکم پر امریکا کے ترجمانوں سمیت سب کو عام معافی  دی ہے، سفارتخانوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔