برطانیہ کا 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان

579
فوٹو: اے پی

لندن: برطانیہ نے 20 ہزار افغان مہاجرین کو ملک میں آباد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسکیم کے تحت پہلے سال 500 شہریوں کو ملک میں رہنے کا حق دیا جائے گا، برطانیہ میں رہائش کے لیے خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔

برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے کہا ہے کہ حکومت بغیر پاسپورٹ افغان مہاجرین کو ملک میں داخلے کی اجازت دے گی، ہم افغانستان میں برطانوی فوج کی معاونت کرنے والے افغانیوں کو پناہ دیں گے۔

بین والیس نے کہا کہ حکومت اس پر تیزی سے کام کر رہی ہے، اگر ہمیں مہاجرین سے متعلق قوانین میں ترمیم کرنی پڑی تو وہ بھی کریں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ افغان مہاجرین کو افغانستان سے نکال پر پہلے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں آباد کیا جائے گا اس کے بعد وہ برطانیہ آسکیں گے، حکومت اگلے دو دنوں میں افغانستان سے 1500 افراد کو نکالنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔