پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے، وزیر اعظم

440

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے زیادہ دنیا کا کوئی دوسرا ملک افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں ہے، محفوظ افغانستان کیلئے سیاسی تصفیہ ضروری ہے۔

وزیراعظم نےافغان سیاسی رہنماوَں سے  ملاقات کی ،  جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغان وفد  نے  دونوں ممالک کے درمیان  تعلقات مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں امن  کیلئے  پاکستان کی کوششوں کو سراہااور پرتپاک استقبال کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے افغان عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور مضبوط حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن استحکام اور ترقی  کیلئے  افغان قیادت کو ملکر تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا،موجودہ صورتحال میں افغان رہنماوَں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان قیادت کی مستحکم افغانستان  کیلئے کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا،افغانستان میں امن قائم کروانے کیلیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔